احسن اقبال

نوازشریف کی واپسی کی خبر نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کردیا۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کی خبر نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کردیا ہے، ان کی واپسی سے اگر کسی کو خطرہ ہے تو وہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، وہ لیڈر جو لندن میں علاج کے لئے ہے اس کی واپسی کی خبر سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن آمد سے اگر خطرہ ہے تو اس حکومت کو ہے، کابینہ کا پورا پورا اجلاس نوازشریف پر بحث کرتا ہے، حکومت کی سانسیں اکھڑ جاتی ہیں اس سے صاف معلوم ہوتا ہے حکومت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے، جب ان کے ڈاکٹر اجازت دے گے ایک منٹ ضائع کئے بغیر واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے