شاہد خاقان عباسی

قومی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے بیس ممبران علحیدگی کیلئے تیار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے بیس ممبران حکومت سے علحیدگی کے لئے تیار ہیں، لیکن وہ فی الحال کھل کر سامنے آنے سے ڈرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے کم از کم 20 اراکین اسمبلی ایسے ہیں جو حکومت سے ناخوش ہیں اور حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے ناخوش تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کہتے ہیں وہ حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے البتہ وہ دباؤ بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ ناخوش ایم این ایز کہتے ہیں کہ ہم بس فون کالز کی مار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن یہ نظام آئین کے مطابق چلنے لگے گا اس دن کے بعد یہ حکومت ایک دن بھی ٹک نہیں پائے گی۔ ہمارا راستہ آئینی ہے، ہم غیرآئینی طریقے سے حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے