رضا ربانی

لازمی نہیں کہ پارٹی سے وفا نہ کرنے والا بے ایمان ہو، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی  نے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ پارٹی سے وفا نہ کرنے والا بے ایمان ہو، کاغذات نامزدگی میں دیا گیا حلف پارٹی سے وابستگی کا ہوتا ہے، اصل حلف وہ ہے جو بطور رکن قومی اسمبلی اٹھایا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ کے دیے گیے ڈیکلریشن کا جائزہ لے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و   سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کمیشن بااختیار ہے کہ ڈیکلریشن کے شواہد شکوک و شبہات سے پاک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل تریسٹھ اے ارکان کو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہ دینے کا خوف دلاتا ہے، ارکان کو علم ہوتا ہے کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دیا تو نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل مغربی جہموریتوں کی مثالیں دیتے رہے جو غیر متعلقہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں دوسرے ممالک کی طرح ادارے نہیں بن سکیں، ریاست ارکان کو ایک سے دوسری جگہ بھیج کر حکومتیں گراتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے