کورونا

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 100 ہلاکتیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہوچکی ہے۔ دوسری جانب  پانچ ہزار ایک سو انتالیس نئے کسیز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 996 تک جا پہنچی ہے۔ تاہم فعال کیسز کی تعداد 73078 ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 627561 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64902 ہے اور اب تک 601 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5103 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 268284 ہوگئی ہے جب کہ 4523 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 245923 ہے اور 6908 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20178 اور ہلاکتیں 213 ہوچکی ہیں۔ پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 97318 اور 2586 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 14260 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 395 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے