حمزہ شہباز

سیلاب جیسے سانحے کے وقت بھی عمران نیازی سیاسی جلسے کرنے میں مصروف ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا پاکستان سیلاب جیسے سانحے سے دوچار ہے اور عمران نیازی سیاسی جلسے کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی کے اوپر چارج شیٹ ہے۔ گزشتہ حکومت نے فروری میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف کے وعدوں اور اہداف سے انحراف کیا، اس سیاسی بازیگری کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی، موجودہ حکومت کے معاشی بحالی پروگرام کی بدولت معیشت ٹریک پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے جلسے ترتیب دینے میں مگن ہے۔ پاکستان کے اداروں کے خلاف بھی مذموم مہم چلائی گئی، عمران نیازی کی چارج شیٹ صرف معاشی تباہی تک محدود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے