سراج الحق

ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد راستہ جلد از جلد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی ناکافی، آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے ختم کرنے ہوں گے، تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں ایک ہی چھتری کے نیچے پروان چڑھی ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ حکمران اشرافیہ کو مسترد کر کے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام پیپلز پارٹی، ن لیگ کو بار بار دیکھ چکی ہے، پی ٹی آئی نے بھی مسائل میں مزید اضافہ کیا، آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو دوبارہ موقع دینا بے وقوفی ہوگی۔ حکومت انتخابی ریفارمز کے بعد جلد از جلد الیکشن کے انعقاد کا بندوبست کرے، ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالنے کا راستہ الیکشن ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مزید سودی نظام برداشت نہیں کریں گے، جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے