افغانستان میں میڈیا ورکرز خواتین کے قتل کا معاملہ، اقوام متحدہ نے شدید مذمت کردی

افغانستان میں میڈیا ورکرز خواتین کے قتل کا معاملہ، اقوام متحدہ نے شدید مذمت کردی

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے شہرجلال آبادمیں گزشتہ روز مقامی ٹی وی کی ورکرز 3 خواتین صحافیوں کے قتل کی دنیا بھر سے مذمتوں کا سلسلہ برقرار ہے اور اب اقوام متحدہ اور نیٹو نے قتل کی مذمت کی ہے۔

افغانستان میں یواین ایڈمشن کا خواتین صحافیوں کے قتل کی شفاف، آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کیا، نیٹو کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں 3 خواتین صحافیوں کا قتل افسوسناک ہے، افغانستان میں دیرپا امن یقینی بنانے کیلیے خواتین کی آوازیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی میڈیا گروپ سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔

اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری خاتون کی شناخت مرسل حبیبی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدور

سی این بی سی : “مہنگائی کا بحران”؛ ٹرمپ کے خلاف بائیڈن کی بڑی انتخابی پریشانی

پاک صحافت سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی ووٹرز مہنگائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے