شیری رحمان

عمران خان پھر ملک کو 2014 والی سیاست کیطرف لے کر جارہے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کے حوس میں ملک کو ایک بار پھر 2014 والی انتشار و اختلاف کی سیاست کی جانب لے کر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی افسوس ناک ہے۔ پیپلزپارٹی نے 27 فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ کا آغاز کیا اور 8 مارچ کے دن عوامی مارچ اسلام آباد پہنچا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی احتجاج کی نہیں انتشار کی کال دے رہے ہیں، یہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے کا ایک آئینی اور اخلاقی طریقہ ہوتا ہے، آپ جلسوں میں لوگوں کو تشدد اور انتشار پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سیاست بچانے کے لئے عمران خان ملک میں ایک خطرناک رجحان پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے