آصف زرداری

آصف زرداری کی جانب سے وفاق میں بیٹھ کر حکومت کا مقابلہ کرنے کا اعلان

ٹنڈوالہ یار  (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وفاق میں بیٹھ کر حکومت کا مقابلہ کروں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ اعلان ٹنڈو الہ یار میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا سابق صدر مملکت اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے   اعلان کیا کہ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ  لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کارکنوں سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کئے ہیں، بلاول اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے