پولنگ انتخابات

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

راجن پور (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، ن لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ حلقے میں کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 495 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 میں 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز کے 200 جوان بھی کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی پر ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔ اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس ووٹرز کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس اپنی سرکاری گاڑیوں پر ووٹرز کو لے کر اپنی پسند کا ووٹ کاسٹ کرا رہی ہے۔ دوسری جانب حلقے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد بھی پولنگ کے عمل میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے