کورونا وائرس

کورونا وبا کی چوتھی لہر، مزید 79 اموات، 4619 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وبا  کی چوتھی لہر کے حملے جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 79افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار ہزار 619نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہو گئی۔

واضح رہے کہ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداچار لاکھ سات ہزار892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، پنجاب میں تین لاکھ 69 ہزار 358، اسلام آباد میں 92 ہزار 768، بلوچستان میں 31 ہزار 396، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 137 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے