ٹوئٹر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کردیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کردی،  کمپنی کے مطابق ٹوئٹر نے 11 اگست کو اپنی ویب سائٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے ڈیزائن میں ایک نیا فونٹ، ہائر کنٹراسٹ کلرز کے اضافے ساتھ ساتھ آنکھوں کے لیے اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ کمپنی  کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کے لیے اسکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر ڈیزائن کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ پہلے تو یہ کچھ عجیب لگے، مگر یہ اپ ڈیٹس ہمیں زیادہ قابل رسائی، منفرد اور آپ کو اپنی بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کریں گی’۔ ٹوئٹر کے مطابق اس نے پہلی مرتبہ اپنا فونٹ خود تیار کیا ہے جسے ‘چرپ (Chirp)’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کمپنی کی جانب سے ایس ایف پرو، روبوٹو اور ہیلویٹک نیو کو اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر بطور ٹائپ فیس استعمال کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے مزید بتایا کہ تمام ویسٹرن لینگوئج ٹیکسٹ لیفٹ الائن ہوگا، اس تبدیلی سے صارفین کے لیے سائٹ پر اسکرولنگ کے دوران تحریر کو آسانی سے پڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس تبدیلی کو کچھ ٹوئٹر صارفین نے زیادہ پسند نہیں کیا اور انہوں نے نئے فونٹ کو ‘بدصورت’ قرار دیا ہے۔ سائٹ کے رنگوں میں بھی بلیو کو کم کرکے کنٹراسٹ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز زیادہ نمایاں ہوسکیں۔ اسی طرح گرے بیک گراؤنڈ کو بھی گھٹایا گیا ہے اور اسپیس کو بڑھایا گیا ہے تاکہ ٹیکسٹ کو پڑھنا آسان ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے