کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 22 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا  کے وار جاری ہیں۔ قومی ادارہ صحت  (این ایچ آئی) کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیا رہے کہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 22 افراد کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ تاہم 8 مریضوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق (این ایچ آئی)  گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز شرح 0.47 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے