پنجاب حکومت کا اسپتالوں کیلئے جدید آلات، بیڈز اور دیگر ضروری فرنیچر خریدنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈ کیے گئے اسپتالوں کے لیے جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپ گریڈ اسپتالوں میں جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ویٹنگ ایریا کے لیے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا، اسپتالوں میں ایکسرے ایل ای ڈی اور بے بی کاٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کے بیڈز کے لیے تھری کلر بیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا، وارڈز میں ادویات اور انسٹرومنٹ اسٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپ گریڈڈ اسپتالوں کے لیے خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے