مشعال ملک

بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ مشعال ملک

راولپنڈی (پاک صحافت) مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے راولپنڈی چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 روز سے فلسطین پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے۔ ہر کوئی خون کے آنسو رو رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو قتل کررہی ہے۔ ہر 15 منٹ بعد ایک فلسطینی بچے بچہ شہید ہو رہا ہے۔ 12 روز سے فلسطینی کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور پانی کی ترسیل سے محروم ہیں۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے وائٹ فاسفورس کا استعمال کرکے فلسطینی عوام کی پراپرٹی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ دنیا اسرائیل پر معاشی اور دفاعی پابندی لگائے۔ اسرائیل اور بھارت جو کرتے ہیں وہ دنیا میں کبھی نہیں دیکھا۔ فلسطین اور کشمیر کھلی جیل ہیں،سب سے زیادہ جینوسائیڈ فلسطین میں ہو رہا ہے۔ اسرائیلی افواج ہر جنگ میں فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کے واقعات بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں 5 سے 6 ہزار لوگ شہید کیے جاچکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے دنیا پر بڑے اثرات آنے والے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثرات آئیں گے۔ اسرائیل نے ایک نئی مثال قائم کی کہ وہ جو مرضی کرے، دنیا اسے کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ روک سکتی ہے۔ دنیا سے کوئی مضبوط و توانا آواز نہیں آرہی جو اسرائیل کو روک سکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے