ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کی تصدیق ہے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کی تصدیق ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلے پر او آئی سی، چین اور ترکیہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج آزادجموں کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کو نظر انداز کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے، بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے، پاکستان مسئلے کے حل کی عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔ اُنہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی جاسوسی کی کارروائیاں اب پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پھیل گئی ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان اتھارٹی سے درخواست ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے بعد دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے