تربیلا

ملک میں پانی کا بحران مزید سنگین، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا، رپورٹس کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ ہے، اس سے نیچے کا پانی نا قابل استعمال اور زہریلا ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے اور سکھر بیراج انتظامیہ نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔ ارسا کے مطابق سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے سے بحران سنگین ہو گیا۔ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ ہے،اس سے نیچے کا پانی نا قابل استعمال اور زہریلا ہے۔ ڈیڈ لیول کے نیچے ڈیم میں ریت، بجری اور کیچڑ موجود ہے۔

واضح رہے کہ اسکردو اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کم اور برف پگھلنے کا عمل سست ہو گیا ہے۔صورتحال یہی رہی تو پانی کا شارٹ فال مزید سنگین صورت اختیار کر جائے گا۔۔پانی کی آمد پچاس ہزار جب کہ اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان ارسا خالد رانا کے مطابق ارسا نے پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا جس میں دیکھا گیا کہ درياؤں میں پانی کل کے مقابلے میں مزید 18,800 کیو سک کم ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے