فرانسیسی

فرانسیسی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری

راولپنڈی (پاک صحافت) فرانسیسی شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں مقیم فرانس کے شہریوں اور کمپنیوں کو جلد پاکستان سے نکلنے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لئے ایک خصوصی ایمیل بھیجی گئی ہے جس میں تمام شہریوں اور کمپنیوں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد پاکستان سے نکل جائیں۔ کیونکہ اس وقت پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری صورت حال کے پیش نظر ان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان سے جانے والے فرانسیسی شہریوں کو کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے