قائم علی شاہ

نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نا دوبارہ آنے کا کہا، قائم علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پاکستان پیپلپز پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ آج اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس میں پیش ہوئے۔  جہاں نیب ٹیم کی جانب سے ان سے اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے سے متعلق سوالات پوچھے گئے، جس پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کے جوابات پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے اسٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نا دوبارہ آنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ نیب نے زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا، نیب نے بلایا ہم آگئے۔ خیال رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے