شاہد خاقان عباسی

ملک میں مہنگائی عروج پر، عوام پریشان، شاہد خاقان کی عمران خان پر سخت تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، جس کی وجہ سے عوام  کی پریشانیوں اور مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جس کام کی نگرانی کا کہتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ رمضان میں قیمتوں کے معاملات کی نگرانی خود کروں گا اور اپریل میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی، وزیراعظم نے بازاروں کا دورہ کیا، وہاں اشیا پڑی تھیں لیکن خریدار کوئی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک میں احتساب تو عوام کا ہو رہا ہے، 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، 73 سالہ تاریخ میں 3 سال میں آٹے کی قیمت دگنی کبھی نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم کمیشن ہی بنا دیں آٹے کی قیمت کیسے دگنی ہوگئی؟

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے