مفتاح اسماعیل

نااہل حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ملکی معیشت تباہ کررہی۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ جبکہ اب اسٹیٹ بینک کو بھی گروی رکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ و برباد ہورہی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کے لئے حکومت معاشی خودمختاری کو گروی رکھوا رہی ہے۔ جس سے ملکی معیشت مکمل طور پر مفلوج ہوجائے گی۔ جبکہ ہمارے معاشی فیصلے پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں کئے جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ جب ن لیگ کی حکومت تھی تو مہنگائی کی یہ صورت حال نہیں تھی۔ آج مہنگائی، غربت بے روزگاری، میں بے پناہ اضافے کے بعد تحریک انصاف کا کوئی رہنما بلدیہ میں کمپین نہیں چلا رہا اور یہ ہی مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے