بم دھماکا

میانمار کے صوبہ باگو میں بم دھماکہ،رکن پارلیمان اور 4 افراد ہلاک

ینگون {پاک صحافت} میانمار کے صوبہ باگو میں ایک پارلیمان کو  بم حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

میانمار ناو نامی ویب سائٹ کے مطابق، صوبہ باگو کے دیہات زی اولاک میں گزشتہ روز  قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے  میں ایک پیکٹ میں بند بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس حملے کے نتیجے میں رکن پارلیمان کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور ایک دیگر شخص ہلاک  ہو گئے۔

صوبہ باگو کے دیہات زی اولاک میں گزشتہ روز  قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے  میں ایک پیکٹ میں بند بم دھماکے سے پھٹ گیا جس میں رکن پارلیمان سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  رکن پارلیمان ون  معزول، صدر آنگ سان سوچی اور سابقہ وزیر خارجہ سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔

دریں اثنا، باگو میں پولیس نے   بھی فوجی آمریت کے خلاف مظاہروں میں عوام کے  ساتھ سول نافرمانی میں حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے