سارہ خان

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی خوبصورتی کے بھارت میں بھی چرچے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی خوبصورتی کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔ خیال رہے کہ ان کی خوبصورتی پر  بھارتی عام عوام کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات بھی تبصرے کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو شئرنگ کی مقبول ترین ایب انسٹاگرام پر بالی وڈ کے مقبول ترین گلوکار گورو رندھاوا کے حالیہ تبصرے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے سارہ خان کی تصویر پر پر ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خوبصورت’۔ جس پر سارہ خان نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئےان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ خیال رہے گورو رندھاوا بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں ہائی ریٹڈ گبرو، او لگ دی لاہور دی آ، سوٹ سوٹ کردا اور مورنی بن کے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے