کشمیریوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کرنے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق حاصل نہیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

کشمیریوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کرنے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق حاصل نہیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کرنے والے بھارت کو اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس کی قابض فورسز کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پامال کررہی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں علاقے پربھارت کے غیرقانونی اورجبری قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کواپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت دینے کے وعدوں کے برعکس طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہے ہیں اور اپنی فوجی طاقت کے ذریعے علاقے میں اختلاف رائے کی آوازوں کودبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک نے لاکھوں کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے اسے یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ، ترجمان نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 26 جنوری کوبھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مکمل ہڑتال کریں تاکہ بھارت کی طرف سے ان کے مادر وطن پر غیرقانونی قبضے کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہارکیا جائے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ بہل نے جموں کے علاقے نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں میں راجوری کے تین مزدوروں اور سرینگر میںتین بے گناہ طلباء کو جعلی مقابلوںمیں شہید کرنا ان خلاف ورزیوں کا واضح ثبوت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کو جیلوں اور گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ہمارے قائد اور رہنما ہیں جنہیں بھارتی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کررکھا ہے جبکہ شبیر احمدشاہ، محمد یاسین ملک ، مسرت عالم بٹ،پیر سیف اللہ اوردیگر رہنمائوں کو بھارت نے خوف کے عالم میں جیلوں میں ڈلا ہواہے، انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود حریت کارکن تحریک آزادی کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حریت رہنما نے کہا کہ میں کشمیری عوام کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجا ت دلانے کیلئے کام کررہا ہوں اور جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے