رانا تنویر

عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں۔ رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں۔ کوئی مائی کا لال اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے۔ آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے