آصف زرداری

آصف علی زراداری کی جانب سے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکسستان پیپلز پارٹی کے صدر  آصف علی زرداری کی جانب سے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے شنزو ایبی کی ہلاکت پر جاپان حکومت اور عوام سے اظہارِ افسوس کیا، انہوں نے شنزو ایبی کے خاندان سے بھی اظہارِ افسوس کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزوایبے پر حملہ آور نے گن سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران بظاہر گولی لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا، حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے