بلاول بھٹو زرداری

کابل میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بلاول کا اظہار تشویش

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے، کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ کاروائی کی شدید مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  عالمی برادری کو افغان صورتحال کاپرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے افغانستان کے دارلحکومت کا بل میں امن کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں افغان شہریوں کوزندگی سے محروم کرناانسانیت پرحملہ ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ کابل میں خواتین اوربچوں کونشانہ بناکردہشتگردوں نے ہرحد پارکردی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں ہے اس لئے اقوام عالم کو افغان صورتحال کاپرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا۔ خیال رہے کہ کابل میں گزشتہ روز ہونےو الے بم حملوں میں امریکی فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے