بلخ شیر مزاری

سابق نگران وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

راجن پور (پاک صحافت) سابق نگران وزیراعظم اور بزرگ سیاستدان بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیراعظم اور بزرگ سیاستدان بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں ہوا، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے روجھان مزاری میں ادا کی جائے گی۔ وہ مشہور سیاستدان شیرباز مزاری کے بڑے بھائی اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا تھے۔ وہ مزاری قبیلے کے 22 ویں سردار اور ساتویں میر تھے۔

صدر غلام اسحاق خان کی جانب سے نواز حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بلخ شیر مزاری نے پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 26 مئی 1993 کو جب سپریم کورٹ نے صدارتی حکم نامے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے پر بحال کیا تو ان کا نگران وزیر اعظم کے طور پر دور بھی اچانک ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے