خواجہ آصف

ملک بھر کی تمام مارکیٹس رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے ملک بھر کی تمام مارکیٹس رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بچت کیلئے ہم نے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کی مارکیٹس رات ساڑھے 8 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کیے جائیں گے، شادی ہالز اور مارکیٹس اس ٹائم فریم پر چلیں تو اس سے 62 ارب روپے کی بچت آئے گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کا سالانہ پیٹرول ہم موٹر بائیکس میں استعمال کررہے ہیں، اس لیے موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک طرز پر منتقل کررہے ہیں، جس کیلئے شہریوں کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، یکم فروری سے فلیمنٹ والے بلب کی پروڈکشن بند کررہے ہیں، جبکہ یکم جولائی سے بجلی والے پنکھوں کی پروڈکشن بھی بند کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے