جنرل قاسم سلیمانی

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی برسی پر سیمینار

لاہور (پاک صحافت) خانہ فرہنگ ایران لاہور میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی برسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خانہ فرہنگ و کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم اعلی قومی شخصیت کے مالک تھے۔ عالم اسلام میں ان کی مقبولیت ثابت کرتی ہے کہ وہ ہر دلعزیز اور بہترین امتی بھی تھے۔ ایمانداری اور خلوص مکتب سلیمانی کا جوہر اور ساخت ہے جو ان کی زندگی اور شہادت دونوں میں نظر آتی ہے۔ شہید سلیمانی ایک لازوال حقیقت ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے، اور ان کے قاتل تاریخ کے بھولے بسرے لوگوں میں شامل ہوں گے۔

لاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا کہ 3 سال قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو الحاج قاسم سلیمانی کو شہید کردیا گیا۔ ہم نہ معاف کرتے ہیں نہ بھولتے ہیں۔ شہید سلیمانی ان جان نثار لوگوں کے نمائندے تھے جنہوں نے خواتین اور بچوں کو داعش نامی دہشت گرد گروہ کے شر سے بچانے کیلئے اپنے آپ کو قربان کردیا۔ پاکستانی بہن بھائیوں اور دیگر کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ سردار سلیمانی کے بارے میں پاکیزہ جذبات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اللہ کے نزدیک عزیز ہیں اور اس اعزاز کی کوئی سرحد نہیں۔

سیمینار میں لاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر، جماعت اسلامی کے رہنما پیرزادہ برہان الدین عثمانی، جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد حسین گولڑوی، ترجمان پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ علامہ اصغر عارف چشتی، جامعہ عروہ الوثقی سے علامہ توقیر حسین کاظمی، جامعہ نرجسیہ سے مولانا شاہد نقوی، مسالک علماء و مشائخ بورڈ کے چئیرمین مفتی سید عاشق حسین، شیعہ علماء کونسل کے قاسم علی قاسمی، پیر سید علیرضا شاہ فضل، بیورو چیف سچ ٹی وی حنیف قمر، چیئرمین اوقاف سید مناظر حسین گیلانی، سربراہ تحریک وحدت اسلامی پرویز اکبر ساقی اور کرسچن رہنما امانوئل گلزار نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے