بلاول بھٹو

سید علی گیلانی کی زندگی جہد مسلسل کا ایک استعارہ تھی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی زندگی جہد مسلسل کا استعارہ تھی ان کو قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے۔ ان کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی زندگی جہد مسلسل کا ایک استعارہ تھی۔ انہوں نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے