حنا ربانی کھر

افغان حکام پر واضح کیا کہ ہمارے خلاف ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ افغان حکام پر واضح کیا کہ ہمارے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اِن کیمرا اجلاس چیئرمین محسن داوڑ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام نے شرکت کی، شرکاء کو وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اپنے دورہ افغانستان پر بریفنگ دی۔

حنا ربانی کھر نے اجلاس کو بتایا کہ افغانستان سے کہہ دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان حکام نے بھرپور تعاون کیا، انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران افغان نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیر تجارت اور خواتین چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے