تعلیمی ادارے

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بحال کر دیئے گئے

کراچی(پاک صحافت) کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج سے کراچی سمیت ملک بھر میں پرائمری، سیکنڈری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھل گئیں،کورونا وائرس کی وجہ سے  تعلیمی اداروں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کےتمام تعلیمی اداروں میں آج سے تعلیمی سلسلہ مکمل بحال ہو گیا ہے، پہلی سے آٹھویں جماعت، ہائیر ایجوکیشن اور جامعات میں بھی آج سے پڑھائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ پورے ملک میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

اسکولوں کے دروازے پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، بچوں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں، کلاسوں میں جانے سے پہلے بچوں کے ہاتھ سینیٹائز کرائے جا رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ پرسوں کیا جائے گا

تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر کورونا کیسوں میں اضافے اور کمی کے ساتھ کلّی یا جزوی طور پر بند رہے، اسکول آنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ آن لائن سے زیادہ کلاس میں بیٹھ کر پڑھنا اچھا لگتا ہے، ہم اپنے دوستوں اور ٹیچرز کو یاد کر رہے تھے۔کراچی، لاہور، پشاور، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نصف طلبہ کی حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بحال کر یں گے لہذا آج سے اسکول ،کالج اور یونیوسٹیاں کھول دی گئی ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ نویں تا بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے