قطر کی جانب سے غزہ کے لیئے 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان، اسماعیل ہنیہ نے خصوصی شکریہ ادا کردیا

قطر کی جانب سے غزہ کے لیئے 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان، اسماعیل ہنیہ نے خصوصی شکریہ ادا کردیا

غزہ (پاک صحافت) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کے اعلان پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امیر قطر کی طرف سے غزہ کے محصورین کے لیے امداد کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ قطری ‌حکومت فلسطینی قوم کے حوالے سے اپنے اصولی اور دیرینہ موقف پر قائم ہے۔

پریس کو جاری ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا ان کی جماعت امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے سال 2021ء کے دوران تیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کی طرف سے امداد غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے حوالے قطر کے دیرینہ موقف کے دوام اور تسلسل کی عکاسی کرتی ہے، یہ امداد فلسطینی اور قطری اقوام کے درمیان محبت کے گہرے رشتے کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امیر قطر نے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم ماہانہ بنیادوں پر نقد کی شکل میں ادا کی جائے گی۔

فوجی حکمرانی کے کئی دہائیوں کے بعد 2008 میں سامنے آنے والے آئین میں آنگ سان سوچی کی انتظامیہ کی تین اہم وزارتیں اور پارلیمنٹ میں 25 فیصد نشستیں فوج کے لیے مختص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ یونیورسٹی

امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کو دبانے کیلئے یونیورسٹیوں کی حکمت عملی

(پاک صحافت) امریکی یونیورسٹیاں غزہ میں نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلباء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے