پیپلز پارٹی

کورونا کی تیسری لہر، پاکستان پیپلزپارٹی کا جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی نے راولپنڈی میں ہونے والا مرکزی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا تھا کہ 4 اپریل کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے