اسحاق ڈار

وزیر خزانہ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں معاشی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے بارے میں پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے مالیاتی اقدامات بارے میں بتایا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے مالیاتی، زری پالیسی میں رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ تعینات ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے وزیر خزانہ آنے سے مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے میکرو اکنامک پالیسی اقدامات سے پائیدار ترقی کے ہدف پر بریفنگ دی اور معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے