شاہد خاقان

ملکی سیاست پر استحکام پارٹی کا اثر پڑا تو منفی ہی ہو گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  استحکام پاکستان پارٹی سے ملک کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاست پر استحکام پارٹی کا اثر پڑا تو منفی ہی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں کہا کہ حکومتی پرفارمنس کے بارے میں عوام الیکشن والے دن بتائیں گے، پاکستان کا بجٹ کوئی بھی بنا سکتا ہے، پیسے ادھار لیں اور بجٹ بنا لیں۔اس سے قبل جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال سے عدالت آ رہا ہوں، ابھی تک کیس چلا ہی نہیں، میرے خلاف الزام لگایا تھا تو کیس چلائیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو نیب کو معافی مانگنی چاہیے، حکومت نیب ادارہ ختم کرے، نیب جیسا ادارہ ہو گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے