فضل الرحمان

امریکی افواج کو ایئربیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے امریکی افواج کو ایئربیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، ایسا فیصلہ 2001 میں بھی کیا گیا تھا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین اور فضائیں کسی کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنا ایک ڈرامہ ثابت ہوا، ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کیلئے دینا جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے، جنگ کے لیے اڈے دیں گے تو جنگ کو دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو بھرپور عوامی قوت کے ساتھ متحرک کیا جائے گا، 29 مئی کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ ملکی اوربین الاقوامی اداروں کی رپورٹیں ہمارے موقف سے اتفاق کرتی ہیں، حکومت نے سازش کے تحت مغرب کی تہذیب کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے