عظمی بخاری

حکمرانوں کا احساس اور اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے آئی ایم ایف معاہدے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے وفاق سمیت پنجاب حکمت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  کیا وزراء کو نئی گاڑیاں خرید کر دینا بھی آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں پنجاب حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے  کہا ہے کہ  عثمان بزدار کے نکھٹو وزراء کے لیے لگژری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، یہ قوم کے منہ سے روٹی چھین کر لگژری گاڑیوں میں سیر سپاٹے کرنا چاہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ حکمرانوں کا احساس اور اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ انہون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  کورونا ویکسین خریدنے، ڈینگی سے نمٹنے اور لاہور کا کچرا اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں، وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات اور چندے پر چل رہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں، عمران خان کے پاس کھانے پینے والی اشیاء پر سبسڈی دینے کے لیے پیسے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے