مولانا فضل الرحمن

8 فروری کو ووٹ کی پرچی پر جہاد اور اسلام دونوں جیت سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

لکی مروت (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ کی پرچی پر جہاد اور اسلام دونوں جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ریاست مدینہ سے بے خبر تھے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکمران 75 سال سے قوم کو مطمئن نہ کرسکے جبکہ ملک میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی ختم کرکے سب سے پہلے عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں، جس کا ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں۔ اسمبلی میں قران و سنت کے خلاف قانونی سازی ہوتی ہے جبکہ جے یو آئی نے کم نمائندگی کے باوجود اس کا راستہ روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے