مراد علی شاہ

سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا۔ ساحلی پٹی میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے جاری بیان میں بتایا کہ  کیٹی بندر کی 13ہزار کی آبادی خطرے میں ہے جن میں سے 3 ہزار افراد کو رات کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گھوڑا باڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جہاں سے 100 افراد کو جبکہ شہید فاضل راہو سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  بدین کی ڈھائی ہزار افراد کی آبادی کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے، جن میں 540 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہ بندر کے 5 ہزار افراد طوفان کی زد میں ہیں، جہاں سے 90 افراد کو اور جاتی سے 10 ہزار میں سے 100 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے