کابینہ

چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراء شریک ہیں، اجلاس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے فل کورٹ کو ہوگا، حکومت نے قانون میں ترمیم کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں ازخود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے، ازخود نوٹس لینے کا اختیار فُل کورٹ کو دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل کو آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے