اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کے متعلق مزید چونکا دینے والے انکشافات

لاہور (پاک صحافت) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کے متعلق مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیس سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی ہے، جس میں مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ دوران بریفننگ انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ طالبات کی جانب سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے وی سی کو شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن وی سی کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے دور میں وزیراعلی انسپکشن ٹیم نے وی سی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی لیکن اس سفارش پر عمل نہیں کیا گیا، متاثرہ طالبات نے وی سی کو خط بھی لکھے لیکن وی سی ملزمان کے خلاف کارروائی کی بجائے طالبات کے والدین کو بلانے کا کہتے رہے۔

دوران بریفننگ وزیراعلی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اس معاملے میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کیا کردار ہے۔ جس کے جواب میں بتایا گیا کہ احسان جٹ نامی ملزم جو کہ وزارت ہاوسنگ میں آفیسر اور طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد کا دوست ہے نے یونیورسٹی کے طلبہ کو نشے پر لگایا۔

احسان جٹ نے طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کو بھی نشے پر لگا دیا، طارق بشیر چیمہ نے اس وقت کے ڈی پی او سے کہہ کر احسان جٹ پر منشیات برآمدگی کا مقدمہ بنوا کر اسے جیل بھجوا دیا، شروع میں پولیس یونیورسٹی کا نام سامنے نہیں آنے دے رہی تاہم احسان جٹ سے ہونے والی تفتیش کی وجہ سے یونیورسٹی کا نام بھی سامنے آگیا۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ منشیات کے دھندے میں یونیورسٹی کا سیکیورٹی آفسر اعجاز شاہ بھی ملوث تھا، اعجاز شاہ گرلز ہاسٹل کے باہر ناکہ لگواتا تھا اور دیر سے آنے والی لڑکی یا کسی لڑکے کے ساتھ گھومنے پھرنے والی لڑکیوں کی تصاویر بناتا، جس کے بعد لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے تعلقات قائم کیے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے