لیاقت بلوچ

سعودی عرب امریکا سے مذاکرات ختم کرکے عالم اسلام کی قیادت کرے۔ لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے مذاکرات ختم کرکے عالم اسلام کی قیادت کرے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے خادمین سے پوری امت کے بڑے توقعات ہیں، معصوم نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی صیہونی ظلم اور قتل و غارت گری ناقابل برداشت ہے، بے گناہ شہریوں، خواتین، معصوم بچوں کو ٹارگٹ کرنا انسانی حقوق اور انسانیت کی بدترین پامالی ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت ظلم و ناانصافی کی مخالف اقوام نے اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں سے ییکجہتی کردی ہے۔ غزہ سے انخلا کا اسرائیلی مطالبہ بین الاقوامی طور پر غیرقانونی اور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس ناجائز مطالبہ پر عمل ایک نئے انسانی المیہ کو جنم دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے پاس عزت و وقار اور ایمان کی حفاظت کے ساتھ جینے کے لیے اتحاد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، ملت اسلامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو بیت المقدس کے بعد مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ کے لیے بھی خطرات بڑھ جائیں گے، سیاسی استحکام سے ہی اقتصادی اور سلامتی کے مسائل حل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے