2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا، بھارتی ٹی وی اداکار کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارت کے ٹی وی اداکار ویوین دسینا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ اس بارے میں کافی افواہیں تھیں کہ ویوین اسلام قبول کرچکے ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ویوین نے کہا کہ میری زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کا پیروکار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 کے رمضان میں اسلام کی پیروی شروع کی تھی، مجھے روزانہ 5 وقت کی نماز میں بہت سکون ملتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کے آغاز کی مبارک باد دی تھی۔ خیال رہے کہ ویوین دسینا نے ڈرامہ مدھوبالا، شکتی اور صرف تم میں کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے