اسکول

پنجاب میں ہفتے کے تین دن اسکولز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں سموگ کی تشویشناک صورت حال کے باعث نجی و سرکاری اسکولوں کو ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 نومبر سے صوبے کے نجی و سرکاری اسکول ہفتے میں 3 دن، ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور کی فضا آلودہ ہونے سے شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 379 ہے۔ پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور ہے جہاں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 439 ہے، اس فہرست میں فیصل آباد 424 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے