مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بابائے ڈیفالٹ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح  اسماعیل نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بابائے ڈیفالٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اصل میں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دکھیلا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے جاری بیان میں کہا کہ بابائے ڈیفالٹ تو عمران خان ہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا تو مشکل فیصلے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جب بھی اقدامات کیے وزیراعظم کی مرضی سے کیے، میں اوپن مارکیٹ پر یقین رکھتا ہوں اسحاق ڈار یقین نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ جب دنیا میں کوئی قرض نہیں دیتا تو آئی ایم ایف قرض دیتا ہے، اس وقت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچائیں۔ 22 لاکھ دکاندار ہیں جن میں سے صرف 30 ہزار دکاندار ٹیکس دیتے ہیں، کیا دکانداروں سے دو سے تین ہزار ٹیکس نہیں لے سکتے؟

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے