بلاول بھٹو

پاکستان جانتا ہے کہ تباہی کیا ہوتی ہے، ہم کسی اور طویل جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جانتا ہے کہ تباہی کیا ہوتی ہے، ہم کسی اور طویل جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ  یوکرین سے ہمدردری ہے لیکن پاکستان کے اپنے بہت سے داخلی اور علاقائی مسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم تنازعات سے تھک چکے ہیں، دوسروں کے تنازعات کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توجہ افغانستان سے جلدی ہٹ کر یوکرین پر چلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی جگہ یوکرینی پناہ گزینوں، افغان امداد کی جگہ یوکرینی امداد نے لے لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اشتراک میں بے پناہ معاشی مواقع ہیں، سی پیک سے ہمارے مواصلات اور توانائی کے انفرا اسٹرکچر نے گزشتہ عشرے میں بہت فروغ پایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے