شرجیل میمن

عمران نیازی نے اپنی مرضی سے ہی ملک کو تباہ کردیا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ہر کام میں اپنی مرضی کرکے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گھڑی میری مرضی، میری گوگی میری مرضی، میرے فارن اکاؤنٹس میری مرضی، میری منی لانڈرنگ میری مرضی۔ سب نیازی کی مرضی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ میرے چندے کے پیسے میری مرضی، میری کے پی کے کی بی آر ٹی میری مرضی، میرا مالم جبا میری مرضی اور میرا ہیلی کاپٹر میری مرضی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی سے ہی کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت اور عوام برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی طرف گامزن ہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی ہائی کمشنر جین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے