امتیاز شیخ

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں اور ناکامیوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے اس وقت ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے، عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کا نتیجہ آج قوم کے سامنے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تاریخی لوڈشیڈنگ کا سہرا بھی آپ کے سر جاتا ہے، آپ کی حکومت کی نااہلیوں اور ناکامیوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا۔ آپ کے خلاف ایک پرچہ عوام کی زندگی اجیرن کرنے کا بھی کٹنا چاہیے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ آج ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر تمام مسائل کا جڑ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت ہے۔ اتحادی حکومت جلد تمام مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے